کمرشل اور رہائشی بلوں کی قسطیں کرنے سے انکار کیا جانے لگا

 کمرشل اور رہائشی بلوں کی قسطیں کرنے سے انکار کیا جانے لگا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ واپڈا’ محکمہ سوئی گیس’ محکمہ ٹیلی فون ودیگر محکمہ جات نے ماہانہ ریکوری کے سلسلہ میں ماہ جون میں ہر قسم کے کمرشل۔۔۔

 اور رہائشی بلوں کی قسطیں کرنے سے انکار کرنا شروع کر دیاجس پر متوسط طبقے اور محنت کش گھرانوں سے وابستہ افراد نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے مگر مچھوں سے واپڈا اہلکار معمولی رشوت لے کر انہیں ہاتھ نہیں ڈالتے جبکہ چند سو روپے کے بلوں کی عدم ادائیگی پر میٹر اتار لینا سخت زیادتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں