پھلروان پولیس کی کار روائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

پھلروان پولیس کی کار روائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

پھلروان(نمائندہ دنیا) تھانہ پھلروان پولیس کی سالم چوک میں کار روائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الاضلاعی سمگلر عورت اور مرد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں افیون برآمد کرلی۔

ایس ایچ او تھانہ پھلروان توقیر عباس بلوچ دیگر ملازمین پر مشتمل اپنی ٹیم کے ہمراہ سالم چوک میں موجود تھے کہ ایک کار موٹروے سے اتر کر سالم چوک میں آئی جس کو محمد اظہر سکنہ دیپالپور چلا رہا تھا اور ایک عورت شبانہ کوثر سکنہ اوکاڑہ ساتھ بیٹھی تھی پولیس نے کار کو مشکوک سمجھ کر روک کر تلاشی لی تو کار سے 10کلو سے زائد افیون برآمد ہوئی جس پر پولیس نے کارر وائی کرتے ہوئے افیون قبضہ میں لیکر دونوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں