تجاوزات کیخلاف آپریشن ،مزید 5دکانیں سیل کردی گئیں

 تجاوزات کیخلاف آپریشن ،مزید 5دکانیں سیل کردی گئیں

سرگودھا(نامہ نگار )امین بازار، کچہری بازار، محمدی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مزید 5دوکانیں سیل کر دیں اورتجاو ز کیا گیا بھاری سامان قبضہ میں لے لیا۔۔۔

 اس موقع پر تاجروں کو جمع کر کے واضح کیا گیا کہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے ، اس سلسلہ میں تاجر تعاون کریں اور پختہ تجاوزات از خود مسمار کر دیں اور سامان بھی اپنی حدود میں رکھیں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں