حساس تنصیبات پر حملوں پر پوری قوم افسردہ ہے ،سمیرا ملک

حساس تنصیبات پر حملوں پر  پوری قوم افسردہ ہے ،سمیرا ملک

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ حساس عمارات پر حملے اور ناموس وطن پر جان قربان کرنے والے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی ناقابل معافی جرائم ہیں ۔۔۔

 شدت پسندوں کی مذموم کاروائیوں سے پوری پاکستانی قوم افسردہ ہے ، میڈیا سے بات چیت کے دوران سمیرا ملک کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فرض شناشی کا ثبوت دیتے ہوئے 9مئی کے سانحات کی تحقیقات سائنسی بنیادو ں پر کرائیں ، قوم نے یوم تکریم شہدائے پاکستان منا کر دہشت گردوں کو پیغام دے دیا ہے کہ پوری قوم ریاست،آئین اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں