نوازشریف نے نئے جدید اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھی ، غوث محمد نیازی

نوازشریف نے نئے جدید  اور ترقی یافتہ پاکستان  کی بنیاد رکھی ، غوث محمد نیازی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ پوری قوم گواہ ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے وطن عزیر کو ایٹمی صلاحیت دے کر نئے۔۔۔

جدید اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھی ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کا یہ عظیم کارنامہ ملکی تاریخی میں سنہرے حروف میں جگمگاتا رہے گا۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئر مین نے نئے پاکستان کے بیانیے پر الیکشن لڑا اور وقت نے ثابت کر دیا کہ ان کا بیانیہ جھوٹا تھا۔ تحریک انصاف نے قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کے پاکستان کا حلیہ بگاڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور وہ وطن دشمن پالیسیوں ں کے باعث تنہا ہو چکا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں