کندیاں کے جنگلات سے درختوں کی دھڑے سے کٹائی جاری

کندیاں کے جنگلات سے درختوں کی دھڑے سے کٹائی جاری

کندیاں (نمائندہ دنیا)محکمہ جنگلات اور ٹمبر مافیا کی ملی بھگت درختوں کی غیرقانونی کٹا ئی کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے ۔۔۔

کندیاں کا جنگل تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات اور ٹمبر مافیا کی ملی بھگت سے درختوں کی غیر قانونی کٹا ئی عروج پر پہنچ چکی ہے جسکے باعث کندیاں کا جنگل چٹیل میدان میں تبدیل ہونے لگا ہے کچھ عرصہ قبل لکڑی چوری کے گھناونے کھیل میں ملوث اہلکار کو نوکری سے برخاست بھی کیا جاچکا ہے درختوں کی کٹا ئی کے بعد مقامی اہلکار اور ٹمبر مافیا درختوں کی باقیات کو مٹانے کے لیے سرگرداں ہے اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب سے کندیاں محکمہ جنگلات میں چھپی کالی بھیڑوں اور ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کاروای عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں