کندیاں میں فنی تعلیم کے ادارے کے قیام کا فیصلہ‘سروے مکمل

 کندیاں میں فنی تعلیم کے ادارے کے قیام کا فیصلہ‘سروے مکمل

کندیاں(نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈائریکٹرریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیوٹا سیکرٹریٹ لاہور ڈاکٹر فوزیہ گل نے کندیاں کا دورہ کیا اور بچیوں کیلئے فنی تعلیم کے ادارے کے قیام کیلئے ٹیم کے ہمراہ سروے کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کندیاں کے علاقہ میں بچیوں کی تعلیم کیلئے ٹیکنیکل ادارے کا قیام انتہائی ضروری ہے تاکہ ایسی بچیاں جو اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کرسکتی وہ ایسے اداروں سے فنی تعلیم حاصل کر کے گھر بیٹھے باعزت روزگار کماسکیں، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ ہر صورت رواں سال کے ماہ ستمبر تک بچیوں کو فنی تعلیم دینے کیلئے ادارے کا قیام عمل میں لایا جائے جس میں ابتدائی طور پر ٹیلرنگ،ڈریس ڈیزائننگ اور بیوٹیشن جیسے کورس متعارف کروائے جائیں گے اور پھر مرحلہ وار دیگر اہم اور کمپیوٹر سے متعلقہ شعبہ جات متعار ف کروائے جائیں گے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر برائے ضلع میانوالی و بھکر ڈاکٹر محمود حسن نے بتایا کہ کندیاں میں 10کلومیٹر کے دائرہ میں 1سے ڈیڑھ لاکھ آبادی موجود ہے جہاں پر نہ صرف بچیوں کی فنی تعلیم اور ان کے سکلز کو پالش کرنے کیلئے ٹیکنیکل ادارہ کی اشد ضرورت ہے بلکہ بچوں کیلئے بھی ان کو دور جدید کی ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے کیلئے آئی ٹی لیب کا قیام بھی انتہائی ضروری ہے ،انشاء اللہ جلد ٹیکنیکل کالج کندیاں میں آئی ٹی لیب کا قیام عمل میں لاکر آئی ٹی سے متعلقہ کورسسز بھی متعارف کروائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں