چک مبارک میں حضرت سید باقی شاہ کا عرس اور میلہ

چک مبارک میں حضرت سید باقی شاہ کا عرس اور میلہ

بھلوال(نمائندہ دنیا)نواحی گائوں چک مبارک میں حضرت سید باقی شاہ کے مزارپر سالانہ عرس ومیلا کا انعقاد کیا گیا میلے میں کھانے پینے کے سٹالز سمیت روائتی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 اورمقابلہ بازی میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے تفصیل کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت سید باقی شاہ ؒ کے مزارپر سالانہ عرس مبارک ومیلہ کا انعقاد کیا گیا میلہ کے منتظمین سید تنویرحسین کاظمی اورگدی نشین سید محمدحسن شاہ کاظمی تھے میلا میں رنگا رنگ تقریبات محفل سماع کا بھی اہتمام کیا گیا تھا میلہ میں بچوں کے لئے جھولے اورمختلف قسم کے سٹالز جس میں بچوں کے کھلونے گاوں کی روائتی مٹھائی ، جلیبیاں ،پکوڑے اورمشروبات کے سٹال لگائے گئے اورخواتین کے لئے چوڑیوں کے سٹال بھی میلے میں موجود تھے اس کے علاوہ میلہ میں ثقافتی کھیل کبڈی ،کشتی ،نیزہ بازی جیسے کھیلوں کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں