خصوصی افراد کو کو ٹہ کے مطابق نوکریاں ملیں گی ،سجاد خاں

خصوصی افراد کو کو ٹہ کے مطابق نوکریاں ملیں گی ،سجاد خاں

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سجادا حمد خاں کی زیر صدارت خصوصی افراد کے مسائل کو حل کر نے کے سلسلہ میں اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ندیم رضا ملک اور نا بینا افراد کا وفد مو جود تھا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر نے حکو مت پنجاب کی جا نب سے بینائی سے محروم اور خصوصی افراد کو فراہم کر دہ سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں خصوصی افراد کی بھرتی کے سلسلہ میں مختص کر دہ تین فیصد کوٹہ سے متعلق اپ ڈیٹ شدہ ڈیٹا لیا جا ئے اور بھرتیوں میں خصوصی افراد کیلئے مختص کر دہ تین فیصد کو ٹہ اور خصوصی افراد کیلئے سفری کارڈ اور رعایتی کرایہ نا مہ پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اداروں میں بھی خصوصی افراد کو حکو مت کی جا نب سے مختص کر دہ کو ٹہ کے مطابق نوکریاں فراہم کی جا ئیں گی ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو معاشرے میں باعزت روزگار کیلئے تما م وسائل بر ؤئے کار لا ئے جا ئیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں