جامع مسجد اکبری میں اتحاد اہلسنت و دفاع صحابہ کانفرنس

جامع مسجد اکبری میں اتحاد اہلسنت و دفاع صحابہ کانفرنس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جامع مسجد اکبری استقلال آباد کالونی میں اتحاد اہلسنت و دفاع صحابہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں اقبال جھنگوی۔۔

، رمضان آکاش، نثار جنید، عبدالستار، مولانا مفتی محمد سلیم، نامور نعت خوان عبدالشکور ربانی، ضیاء الحق حیدری، مولانا نور محمد ہزاروی، مولانا خالد حیات واہلہ، مولانا ظہور، مولانا عبدالرحمان بھکروی، مولانا عبدالجبار حسانی، شعبان رضوی، مولانا سرور سمیت تمام مسالک کے علماء کرام و مشائخ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، کانفرنس کی صدارت مولانا عبدالرحمان ضلعی صدر سنی علماء کونسل اور جنرل سیکرٹری رانا ثناء اﷲ نے کی، کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ اورنگزیب فاروقی، مولانا نعمان ضیاء فاروقی اور مولانا وقاص فاروقی نے صحابہ کرام و اہلبیت کی عظمت بیان کی اور کہا کہ ہم دفاع صحابہ بھی کریں گے اور دفاع پاکستان بھی، پاک فوج اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔، پاکستان کیخلاف بولنے والی ہر زبان کو کھینچ لیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں