47پل سے 9نمبر چونگی تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی

 47پل سے 9نمبر چونگی تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی

سرگودھا(نامہ نگار)انتظامیہ کی غفلت کے باعث اوور لوڈگاڑیوں کی آمدورفت سے چند سال قبل تعمیر ہونیوالی 47پل سے 9نمبر چونگی تک سڑک کی ٹوٹ پھوٹ اور سیوریج کا نظام متاثر ہونا شروع ہو گیا جس پر متعلقہ اداروں کو متنبہ کر دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق نہر کے دونوں اطراف تعمیر شدہ یہ سڑک پر زیادہ سے زیادہ 65 ٹن لوڈ کیلئے ڈیزائن کی گئی تھی،مگر بد انتظامی کی وجہ سے کئی کئی گنا زائد لوڈ والی گاڑیوں کی آمدورفت کی وجہ سے سڑک کئی مقامات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور یہ عمل تیزی سے جاری ہے ، صورتحال سڑک سے ملحقہ سیوریج نظام کو بھی شدید متاثر کر رہی ہے ،اور منصوبہ اپنی طبی مدت سے قبل ہی ختم ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، اس ضمن میں گزشتہ روز این ایل سی کے سینئر پراجیکٹ منیجر میجر (ر) مسرت سردار کی جانب سے ہائی وے حکام کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی مدد سے اس کے فوری تدارک کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں