ایجوکیشن اتھارٹیوں کو صوبائی فنانشل کمیشن کے شیئرز جاری

 ایجوکیشن اتھارٹیوں کو صوبائی فنانشل کمیشن کے شیئرز جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے سرگودھا ریجن کی ایجوکیشن اتھارٹیوں کو صوبائی فنانشل کمیشن کے شیئرز جاری کر دیئے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سرگودھا کی ایجوکیشن اتھارٹی کو1ارب22کروڑ28لاکھ روپے ،میانوالی 57کروڑ79لاکھ روپے ،بھکر 23 کروڑ44لاکھ روپے ،خوشاب کی ایجوکیشن اتھارٹی کو 45کروڑ13لاکھ روپے کے فنڈز متعلقہ اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے گئے جو سیلری و نان سیلری بجٹ کی مدمیں خر چ کئے جائیں گے ، یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس مرتبہ صوبائی فنانشل کمیشن کے تحت چاروں اضلاع کو مجموعی طور پر 40کروڑ روپے کم دیئے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں