جھمکا اور ٹھمکا کی سیاست ختم ہوچکی :محمد اقبال کاکا زئی

جھمکا اور ٹھمکا کی سیاست ختم ہوچکی :محمد اقبال کاکا زئی

بھلوال(نمائندہ دنیا)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد اقبال کاکا زئی نے کہا کہ جھمکا اور ٹھمکا کی سیاست ختم ہوچکی ہے لوگ صادق اور امین کی اصلیت کو جان چکے ہیں۔

 اس لئے اب لوگ پی ٹی آئی سے متنفر ہوتے جارہے ہیں آنیوالا وقت بھی ن لیگ کا ہوگا جو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ن لیگ ختم ہوچکی ہے یہ ان کی خام خیالی ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے کیساتھ ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ٹھمکا اور جھمکا کی سیاست کرنیوالے گھڑی چوروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں جتنی لوٹمار انہوں نے تین سالہ دور اقتدار میں کی ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے ہم نے عوامی خدمت کا جو مشن جاری کیا تھا آج اس کا نتیجہ ہے کہ 24گھنٹے میں طے ہونیوالا سفر سمٹ کر 10گھنٹے رہ گیا ہے۔ اگر میاں نواز شریف کی حکومت کو ختم نہ کیا جاتا تو آج پاکستان ایشیئن ٹائیگر بن چکا ہوتا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں