بھلوال:پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام استحکام پاکستانی ریلی کا انعقاد

بھلوال:پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام استحکام پاکستانی ریلی کا انعقاد

بھلوال(نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام استحکام پاکستانی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی قیادت پاکستان پپلیز پارٹی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 73سید اعجاز حسین شیرازی کررہے تھے۔

 اس موقع پر ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کی کثیر تعداد شریک تھی ریلی لاری اڈا بھلوال سے شروع ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی فوارہ چوک سے ہوتی ہوئیپہنچی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکانے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں پاکستان کی آن شان ہمیں اپنی جان سے عزیز ہے 9مئی کو ہونیوالے سیاہ کارناموں نے ملک پاکستان کا نام پوری دنیا میں بدنام کیا اور ملک کی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے صرف ایک ضدی شخص کی انا کی تسکین کے لئے جلاو گھیراو کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پر تشدد کاروائیاں کرنیوالوں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے ملک پاکستان کی سالمیت اوراسکے وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں