ریلوے اراضی پر تجاوزات کیخلاف آپریشن،جھگیاں اکھاڑ دی گئیں

ریلوے اراضی پر تجاوزات کیخلاف آپریشن،جھگیاں اکھاڑ دی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغازکر دیا گیا۔

 پہلے مرحلہ میں سٹیشن کے قریب عارضی و پختہ تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے ،ریلوے انکروچمنٹ عملہ نے پولیس کے ہمراہ اسلام پورہ اوور ہیڈ برج سمیت دیگر مقامات پر عارضی و پختہ تجاوزات کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں کی تعداد میں ریلوے گراؤنڈ میں قائم جھگیوں کو اکھاڑ کر مکینوں کو یہاں سے جانے کی ہدایات کی، اس موقع پر ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ، اگلے مرحلہ میں پختہ تجاوزات کو ختم کیا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں