ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کا فاروقہ کا دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور  اسسٹنٹ کمشنر کا فاروقہ کا دورہ

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرگودھامحمد یاسر بھٹی ،اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال محمد نواز سلہریا نے فاروقہ کا دورہ کیا انھوں نے سیم نالہ میں متعدد مقامات پر پانی بند ہونے سے بارش کے دنوں میں پانی کی روانی میں رکاوٹ بننے والی جگہ کا معائنہ کیا ۔

مقامی شہری محمد اسلم نے ڈپٹی کمشنر ،ڈائرکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو درخواست گذاری تھی کہ محکمہ ڈرینج کا ٹھیکیدار سیم نالہ کی کھدائی ادھوری چھوڑ رفو چکر ہو گیا جس کی وجہ سے شہر کی سیوریج کا پانی سیم نالے میں رکاوٹوں کے باعت سیم سے باہر نکل کر گھروں اور کھیتوں میں داخل ہو جاتا ہے ایڈیشنل کمشنر نے سیم کنارے تجاوزات کرنے والوں کو فوری طور کھوکھے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ایکسین ڈرینج سے فوری نالے کی صفائی کا حکم دیا۔ بعد ازاں اے سی ساہیوال نے پٹوار خانے کادورہ کیا دفتر بلدیہ میں صحافیوں اور شہریوں سے ملاقات کرتے ہوے ملک نواز سلہریا نے کہا کہ انتظامیہ عوام کے مسائل فوری حل کرے گی اس موقع پر نائب تحصیلدار چودگری محمد بشیر،انکروچمنٹ آفیسر مہر ممتاز بھی انکے ہمراہ تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں