ٹیکس سے تمباکو انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ،محمد ایوب قریشی
کندیاں (نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی سگریٹ پر ٹیکس ڈبل کرنے سے سمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ کی مانگ میں اضافہ ہوچکا ہے۔
پچاس روپے والا سگریٹ کا ایک پیک ایک سو پچاس روپے میں فروخت ہو رہا ہے ، بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے پاکستان میں تمباکو انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ،سگریٹ کمپنیوں اور تمباکو انڈسٹری پر ٹیکسوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ پاکستان میں تمباکو کے کھیتوں کو ویران اور تمباکو انڈسٹری سے وابستہ افراد کو بے روز گار ہونے سے بچایا جائے ۔