تعلیمی اداروں کی 50 میٹر کی حدود میں سگریٹ کی فروخت
سرگودھا(نامہ نگار)چھوٹی عمر کے بچوں بالخصوص زیر تعلیم طلباء میں تمباکو کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر ضلع بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی 50 میٹر کی حدود میں سگریٹ کی فروخت۔۔۔
اور سٹاک رکھنے پر عائد پابندی دو سالوں سے عملدرآمدکی منتظر ہے ،تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سکول جانیوالے بچوں میں بھی سگریٹ نوشی تیزی سے سرائیت کر رہی ہے ،اور سکولوں کے قریب اکثر دوکانوں پر انہیں سگریٹ نوشی کرتے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے ،دوسری طرف شہریوں کی طرف سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کے افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کے تعاون اور ضلعی سطح پر چیک اینڈ بیلنس رکھتے ہوئے ہیلتھ آرڈیننس کے تمام نکات پر عمل کروانے اور قانون کی خلاف ورزی پر سرکاری افسران کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔