ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ،ترقیاتی سکیموں کے تخمینہ کا جائزہ

ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ،ترقیاتی سکیموں کے تخمینہ کا جائزہ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سجاداحمد خاں کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا جائز ہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب خان ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ندیم رضا ملک ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر آغا حسین شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں دو جاری ترقیاتی سکیموں کے تخمینہ کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بی ایچ یو کچہ گجرات کی جاری ترقیاتی سکیم کیلئے 88 لاکھ روپے جبکہ ٹی ڈی سی پی کالاباغ کی ڈویلپمنٹ کیلئے 17 لاکھ روپے کا نظر ثانی شدہ تخمینہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی ڈی سی میں شامل دونوں جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کے فندز کی منظوری دے دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کو ہدایت کی کہ فنڈز کی دستیا بی کے بعد متعلقہ سکیموں کیلئے ضروری سازو سامان کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنا یا جا ئے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں