اوباش کی فوتیدگی کا کھانا دینے آئی لڑکی سے زیادتی

اوباش کی فوتیدگی کا کھانا دینے آئی لڑکی سے زیادتی

شاہ پور(نمائندہ دنیا)فوتیدگی کا کھانا دینے گئی لڑکی کو ہمسائے نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ویڈیو بھی بنا لی ،تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ پورصدر میں عمردراز ساکن رکھ پنڈی نے مقدمہ درج کرایا ہے۔۔۔

 کہ اسکی بھتیجی (الف) فوتیدگی کا کھانا دینے اعظم فلک شیر کے گھر گئی جس نے اس نے کھانا لینے کے بعد دبوچ لیا اور اپنے کمرہ میں لے جا کر زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی،ملزم نے اسے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا اور میرے بلانے پر نہ آئی یہ ویڈیو وائرل کردونگا، لڑکی نے یہ بات اپنی والدہ کوبتا دی ، میڈیکل میں زیادتی ثابت ہو گئی ، پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں