ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف گرینڈ آ پریشن ناگزیر :رضوان مختار رندھاوا

ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع  خوروں کیخلاف گرینڈ آ پریشن  ناگزیر :رضوان مختار رندھاوا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں معاشی بدحالی اور مہنگائی کے عفریت پر قابو پانے کیلئے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف گرینڈپریشن ناگزیر ہے۔

 گوداموں میں چھپائی گئی گندم اور چینی کو مارکیٹ میں لا کر ہی آٹے اور چینی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے ، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اگر ذخیرہ اندوزی نہ ہو تو یہاں غذائی قلت پیدا ہی نہیں ہو سکتی ، انہوں نے کہا کہ موجود صورتحال کے تناظر میں ضروری ہے کہ حکومت اور حکومتی ادارے حرکت میں آئیں ۔اورگوداموں میں چھپائی جانیوالی گندم اور چینی مارکیں میں منتقل کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں