11بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار‘مقدمات درج کر لئے گئے

بھاگٹانوالہ (نما ئندہ دنیا)بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈان کے دوران 11بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے۔
جرمانہ کی مد میں بجلی چوروں سے 18 لاکھ کے قریب ریکوری کرکے قومی خزانہ میں جمع کروادی گئی ۔ایس ڈی او انواراحمد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ئے کہا کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں، ان کوگرفتار کرکے سخت قانونی کا رروائی کی جائیگی ۔