لٹیروں،چوروں کو الیکشن سے آئوٹ کر دینگے ،جاوید رضوی

لٹیروں،چوروں کو الیکشن سے آئوٹ کر دینگے ،جاوید رضوی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل نائب ناظم اعلی ٰتحریک لبیک پاکستان جاوید اقبال رضوی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق ایک چور الیکشن نہیں لڑ سکتا آئین پاکستان کے مطابق جھوٹا اور دغا باز الیکشن نہیں لڑ سکتا۔۔

تحریک لبیک پاکستان اس دفعہ آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے ان لٹیروں اور چوروں کو الیکشن سے اؤٹ کرے گی، تحریک لبیک پاکستان کی لیگل ٹیم ان چوروں اور لٹیروں کا ڈیٹا جمع کرنے کے عمل میں مصروف ہے ، الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے چوروں اور لٹیروں کا الیکشن سے باہر ہونا بہت ضروری ہے ،پچھلے 40 سالوں میں ان سیاست دانوں کے اثاثے بڑھتے رہے اور پاکستان دیوالیہ کے سٹیج تک پہنچ گیا، ہر ادارے میں 60 سال کی عمر میں آدمی ریٹائر ہو جاتا ہے اور ہم ملک پاکستان کی باگ دوڑ 70، 80 سالہ بوڑھوں کے ہاتھ میں سونپ دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں