دھرنے میں کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے ،کسان اتحاد

دھرنے میں کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے ،کسان اتحاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کسان اتحاد ضلع سرگودھا کے صدر عمران رانجھا ، چیئرمین محمد یونس رانجھا اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری امان اﷲ رانجھا نے کہا ہے کہ 24 اگست کو سیالموڑ چوک میں کسان اتحاد کے دھرنے میں کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے ۔

جعلی دودھ کی فروخت جاری ہے اور یوریا کھاد بھی بلیک میں فروخت ہو رہی ہے ۔ کھاد ڈیلرز ایک ہزار روپے اوور چارجنگ کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ سادہ لوح کسانوں کے ساتھ بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ محکمہ زراعت اس کالے دھندے میں ملوث ہے ۔ ڈیلر حضرات افسران کے منہ پر کہتے ہیں کہ ہم سرکاری ریٹ پر یوریا کھاد نہیں دے سکتے مگر افسران ایکشن کرنے سے گریزاں ہیں،کسانوں سے سرکاری ریٹ پر گندم وصول کرنے والے افسران اب کیوں گونگے بہرے بنے بیٹھے ہیں۔ اگر جلد ہی ایکشن نہ گیا تو ڈی سی آفس کا گھیراؤ کرینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں