ادارہ مہتہ فری سکول محلہ خواجگان کے 22ویں یوم تاسیس کی تقریب منائی گئی

 ادارہ مہتہ فری سکول محلہ خواجگان کے  22ویں یوم تاسیس کی تقریب منائی گئی

بھیرہ(نامہ نگار )جامعہ بگویہ کے زیر انتظام علاقہ کے نونہالوں کو مفت زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے ادارہ مہتہ فری سکول محلہ خواجگان کے 22 ویں یوم تاسیس کی تقریب منائی گئی۔۔

جس میں سکول کے بانی خواجہ عبد السمیع مہتہ محروم کے ایصال ثواب کے لیے بچیوں نے قران خوانی اور ان کے بلندی درجات کی دعا کی، مہتمم جامعہ بگویہ صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے بتایا سکول میں بچیوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ مفت کتب کاپیاں جرسی سویٹر وغیرہ فراہم کی جا رہی ہیں سکول میں زیر تعلیم بچوں کے جملہ اخراجات اور مرحوم خواجہ عبد السمیع کا بیٹا اور بیٹی اٹھا رہے ہیں جو علاقہ کی غریب بچیوں پر ان کا احسان ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں