ایپکا کی کال پر سرکاری محکموں میں ہڑتال ،دفتری امور ٹھپ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس کروانے ،پنشن گریجویٹی ودیگر مراعات میں کمی جبکہ بجلی پٹرول گیس ،روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف ایپکا کی کال پر سرگودھا سمیت ڈویژن بھر کے سرکاری محکموں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔
جس کے باعث دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ،جبکہ ڈویژنل صدر ایپکا محمد پرویز اختر چو دھری کی قیادت میں میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس سے بھرپور ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں ملازمین نے شرکت کی ،ریلی شہر کا چکر لگا کر اسی مقام پر اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر محمد پرویز اختر ،ملک اشفاق ،شاہد اقبال ڈوگر ،رانا شوکت علی،رانا محمد حنیف،ملک عمر دراز ، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس کروانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گیبجٹ میں حکومت نے 35فیصد اضافہ کیا لیکن دوسری طرف لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر کے ہر سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر لاکھوں روپے سے محروم کردیا جو کسی صورت میں بھی قبول نہیں کریں گے ۔