ماہ ستمبرکے بجلی بلوں نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں ، احتجاج

 ماہ ستمبرکے بجلی بلوں نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں ، احتجاج

کمرمشانی (نامہ نگار)ماہ ستمبرکے بجلی کے بلوں نے کمرمشانی کے شہریوں کی چیخیں نکال دیں عوام صاحب اقتدار کی ناقص پالیسوں کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا کہ بجلی کے بلوں میں ہر ماہ میں اضافہ نامنظور حکومت عوام کے بجائے۔۔

 اشرافیہ پر بوجھ ڈالے اور تمام افسروں سے بشمول وزیر اعظم صدر سپیکر سینٹ چیئر مین ودیگر سیاستدانوں ججز جرنیل واپڈا افسروں سے مفت بجلی گیس پٹرول کی سہولیات واپس لے دنیا نیوزکے سروے میں کمرمشانی کے نوجوان اسماعیل رزاق خان لیاقت علی اویس خان شعیب خان یوسف خان شیر زمان غفار ودیگر نے کہ پہلے ہی پی ڈی ایم کی حکومت میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئی غریب اور متوسط کے طبقے کے لیے اپنے بچوں کو حلال دو وقت کی روٹی کھلانا مشکل ہو گیا ہے ایک سال میں بجلی کی قیمت ڈبل کر دی ہے اس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان ملک میں آئے گا ملک میں بے روزگاری بڑھ چکی ہے لاکھوں لوگ سیاستدانوں کی کرپشن اور لوٹ مار اور کمزور عدل وانصاف کے نظام کی وجہ سے ملک چھوڑ گئے ہیں حکمران اہنی عیاشیاں ختم نہیں کرتے ہیں اور ہر دفعہ عوام کو قربانی کا بکرا بناتے ہیں تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو بہانہ بنا کر ہر شخص ہر چیز کے ریٹ بڑھا دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں