ڈرائیونگ لائسنسوں کے اجراء اور آگاہی مہم کیلئے صرافہ بازار میں کیمپ

 ڈرائیونگ لائسنسوں کے اجراء اور  آگاہی مہم کیلئے صرافہ بازار میں کیمپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر ارشد گوندل کی زیر نگرانی عوامی حلقوں میں جا کر ڈرائیونگ لائسنسوں کے اجراء اور آگاہی مہم تیزی سے جاری ہے گزشتہ روز صرافہ بازار میں اس حوالے سے خصوصی کیمپ لگایا گیا۔

جس میں دوکانداروں اور ان کے ملازمین کے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنائے گئے ، اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک ارشد گوندل کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کی سہولت کیلئے گھر گھر جا کر ڈرائیونگ لائسنس بنا رہے ہیں، انجمن صرافہ بازار کے صدر فخر اسلا م کے تعاون کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کیمپ کیلئے بہترین اقدامات کئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں