اقلیتی برادری کے وفد کا میثاق سنٹر کا دورہ،بریفنگ دی گئی

 اقلیتی برادری کے وفد کا میثاق  سنٹر کا دورہ،بریفنگ دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اقلیتی برادری کے وفد نے میثاق سنٹر کا وزٹ کیا۔

 جس میں اقلیتی رہنماء پاسٹر پرویز اقبال،پاسٹر ظفر ایڈوکیٹ، ارشد مسیح، پاسٹر خرم شہزاد، سکھ دیو سنگھ اور موہن سنگھ شامل تھے ، اس موقع پر اے ایس پی سٹی عثمان غزیز میر نے اقلیتی کمیونٹی کے وفد کو میثاق سنٹر کے قیام کے اغراض و مقاصد کے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل اور پولیس سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے وفد نے مشترکہ طور پر پنجاب پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں