میونسپل کمیٹی بھیرہ وسائل کی کمی کے باعث مالی بحران کا شکار

میونسپل کمیٹی بھیرہ وسائل کی کمی کے باعث مالی بحران کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چند سال قبل معروض و جود میں آنیوالی میونسپل کمیٹی بھیرہ وسائل کی عدم دستیابی کے باعث مالی بحران کا شکار جبکہ اعلی حکام کی عدم توجہی کے باعث تحصیل کا درجہ پانے کے باوجود یہاں کی عوام مطلوبہ سہولیات سے محروم ہیں۔

تفصیل کے مطابق بھیرہ کا علاقہ قبل ازیں میونسپل کمیٹی بھلوال میں آتا تھا جسے 2015/16میں تحصیل کا درجہ ملا ،مگر اثاثہ جات کی تقسیم مکمل نہیں ہو سکی،ایم سی بھیرہ کے حکام متعدد مرتبہ ایم سی بھلوال کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں ،میونسپل کمیٹی بھیرہ کے حصے کی مشینری، فرنیچر، جنریٹرز ،واٹر بورنگ مشینیں ،ٹرالیاں و دیگر وہیکلز کے ساتھ ساتھ دیگر ملکتی اثاثہ جات کی منتقلی کا عمل 2018 سے درمیان میں ہی لٹکا ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں