معاشی بدحالی سے کاروبار بند،ملازم بیروزگار،استحصال کا شکار

معاشی بدحالی سے کاروبار بند،ملازم بیروزگار،استحصال کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں نجی اداروں کی جانب سے موجودہ معاشی بد حالی کے باعث جہاں مختلف نوعیت کے کاروبار بند ہو رہے ہیں۔۔۔

 وہاں پرائیویٹ ملازمین کی ایک بڑی تعداد بے روز گار ہونے کے ساتھ ساتھ شدید استحصال کا شکار ہو کر رہ گئی ہے ،اورحکومت کی جانب سے اجرت مقرر کرنے کے حالیہ احکامات کاغذی کاروائی ثابت ہوئے ،تفصیل کے مطابق پرائیویٹ اداروں، دکانوں، فیکٹریوں،دفتر ، ہوٹلوں و دیگر نوعیت کے کاروبار سے منسلک ملازمین کی اوسط تنخواہ پہلے ہی 15 سے 20ہزار روپے ہے ، جس کے عوض ان سے 12گھنٹے ڈیوٹی لی جاتی ہے ،جبکہ بجلی، گیس اور دیگر خام مال و اخراجات میں بے پناہ اضافہ کے باعث کاروبار بند ہونے سے جہاں بے روزگاری تشویشناک حد تک تجاوز کر چکی ہے وہاں نوکری کرنیوالے ملازمین کو حکومت کی مقررہ اجرت کے معاملہ پر ان کا استحصال کیا جا رہا ہے ، انہوں نے حکومتی ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں