کم عمر ڈرائیوروں،بغیر لائسنس ڈرائیونگ کیخلاف کریک ڈائون

کم عمر ڈرائیوروں،بغیر لائسنس ڈرائیونگ کیخلاف کریک ڈائون

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کم عمر ڈرائیوروں ا ور بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نے مخصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔۔۔

پہلے روز 66شمالی،4جنوبی،36شمالی ،چک سیدا،85شمالی سمیت مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران کم عمر اور بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے پر ذوالفقار،وارث،شبیر،محمد ارسلان ،ارشد محمود،محمد عمران کو حراست میں لے کر انہیں گاڑیوں سمیت تھانوں میں بند کر دیا اور مقدمات درج کر لئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں