نواز شریف کی قیادت میں الیکشن جیت کر حکومت بنائینگے ،ذوالفقار بھٹی

نواز شریف کی قیادت میں الیکشن  جیت کر حکومت بنائینگے ،ذوالفقار بھٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) منفی پراپیگنڈہ جمہوری،معاشی سفر میں رکاوٹ نہیں بن سکتا ن لیگ کو اگر کامیابی ملی تو پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے ڈبل ٹرپل سپیڈ سے کام کیا جائیگا۔۔۔

نواز شریف کی قیادت میں الیکشن جیت کر حکومت بنائینگے اس وقت پاکستان کو مضبوط سیاسی استحکام کی ضرورت ہے جو ن لیگ کے بغیر ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی و امیدوار برائے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور کوآرڈی نیٹر حلقہ این اے 85 ڈاکٹر نجف علی بھٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی محبتیں اور مختلف گروپس کی جانب سے ہماری حمایت اس بات کی دلیل ہے کہ لوگ ن لیگ کے امیدواروں پر اعتماد کرتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں