نالہ کی تعمیر میں ناقص میٹریل ،سرکاری فنڈز خورد برد

بھیرہ(نامہ نگار )چوک دروازہ چکوالا سے گورنمنٹ اے آئی ماڈل ہائی سکول بھیرہ سڑک کے دونوں اطراف نالہ کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال کر کے محکمہ ہائی وے کی ملی بھگت سے سرکاری فنڈز کو خرد برد کیا جا رہا ہے۔۔۔
گورنمنٹ اے آئی ماڈل ہائی سکول کے قریب پل کے دونوں اطراف تعمیر کیے گئے کنارے چند ہی دنوں بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ نالہ کی تعمیر کو اب پھر ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے ،سماجی رہنماؤں محمد ارشد محمد علی ارشد محمود محمد زبیر محمد حسین اور محمد آصف نے کہا ہے کہ ہائی وے افسران کی ملی بھگت سے ٹھیکیدار من مرضی کر رہا ہے جس سے لاکھوں روپیہ کا سرکاری فنڈز ضائع ہونے کا خطرہ ہے ، انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص مٹیریل کے استعمال کا فوری نوٹس لے کر محکمہ ہائی وے کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں۔