کا نگو وائرس کی روک تھام 3 چیک پوسٹوں پر 24گھنٹے لائیوسٹاک عملہ الرٹ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صابر حسین کی سربراہی میں کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے ضلع کی سرحدی تین چیک پوسٹوں درہ تنگ، ٹولہ بانگی خیل۔۔۔
چشمہ بیراج پر 24گھنٹے لائیو سٹاک ویٹنری آفیسرز کی سربراہی میں سٹاف فرائض سر انجام دے رہا ہے جبکہ ضلع کی تمام میلہ منڈی مویشیاں میں آنیوالے جانوروں پر چچڑ مار سپرے کیا جا رہا ہے ، اے ڈی ایل ڈاکٹر صابر حسین نے بتایا کہ کانگو وائرس ایک خطرناک مہلک وائرس ہے ،سرحدی چیک پوسٹوں پر لائیو سٹاک کے آفیسرز و سٹاف فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔