ڈیلرز کو کھا د خفیہ گوداموں نہیں ،سٹورز میں رکھنے کا حکم

ڈیلرز کو کھا د خفیہ گوداموں  نہیں ،سٹورز میں رکھنے کا حکم

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) کھاد ڈیلر کھاد کا مکمل ریکارڈ رکھیں ، کھاد خفیہ گوداموں کی بجائے اپنے مقررہ سٹورز پر رکھیں اور حکومت کے مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔۔۔

یہ بات اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر نے تحصیل شاہ پور کے کھاد ڈیلرز کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کی فروخت بارے شکایات مل رہی ہیں۔ کھاد ڈیلرز نے دو دو سٹور بنائے ہوئے ہیں اور بلیک میں مہنگے داموں کھاد فروخت کرکے کسانوں کا استحصال کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود، محکمہ مال کا عملہ ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ، محکمہ زراعت کا عملہ کھاد ڈیلرز کے سٹورز کی چیکنگ کر یں گے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں