بچوں کے عالمی دن کے موقع پر گرلز گائیڈ ہاؤس میں تقریب

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر گرلز گائیڈ ہاؤس میں تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بچوں کے عالمی دن کے موقع پر گرلز گائیڈ ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیاگیا ہے جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین تھیں ۔

 تقریب میں انچارج گرلز گائیڈ ہاؤس صغریٰ امام اور قیصرہ اسماعیل سمیت مختلف کالجز اور سکولوں کی اساتذہ ، طالبات اور گرلز گائیڈز نے شرکت کی ۔امسال بچوں کے عالمی دن کو فلسطینی بچوں کے نام سے منسوب کیاگیاہے ۔ تقریب میں مختلف طالبات نے مختلف ٹیبلو پیش کر کے شہید فلسطینی بچوں او رغازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مختلف کالجز اور سکولوں کی طالبات نے اسٹالز بھی سجا رکھے تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین نے کہاہے کہ فلسطین اپنے بچوں کے نام ان کی قبروں کے کتبوں پر لکھنے سے پہلے ان کے بازوں پر لکھ رہے ہیں ۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں سینکڑوں بچے کھیلنے سے پہلے ہی مر جھا چکے ہیں ۔ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہاہے اور اگر اسے اس اقدام سے نہ روکا گیا تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے ۔ مہتاب یاسین نے کہا کہ بچے پھول کی مانند نرم ونازک ہو تے ہیں ۔ہم سب کو مل کر انہیں مرجھانے سے بچانا ہو گا ۔ تعلیم ، صحت ، کھیل اور خوراک ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔ بچوں کو چائلڈ لیبر سے نکال کر تعلیم کی طرف راغب کرنا ہو گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں