خوشاب روڈپر گاڑی کی ٹکر سے خواجہ سرا زخمی ،ہسپتال منتقل

خوشاب روڈپر گاڑی کی ٹکر  سے خواجہ سرا زخمی ،ہسپتال منتقل

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )خوشاب روڈپرصابری پٹرولیم کے قریب نامعلوم گاڑی نے ایک خواجہ سرائکو مار کر زخمی کر دیا۔۔۔

 ریسکیو سٹاف نے مضروب کو بے ہوشی کی حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، ابھی مضروب کا نام اور مکمل پتہ معلوم نہیں ہو سکا ، بتا یا جاتا ہے کہ وہ ضلع بہاولنگر کا رہائشی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں