پاکستان حقیقی جمہوریت کی بحالی کا خواب ضرور پورا ہو گا‘ امیر حیدر سنگھا

پاکستان حقیقی جمہوریت کی  بحالی کا خواب ضرور  پورا ہو گا‘ امیر حیدر سنگھا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )تحریک استحکام پاکستان سرگودھا کے ڈویژنل صدر ، سابق چیئرمین ضلع کونسل خوشاب اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ملک امیر حیدر سنگھا نے کہا ہے کہ پاکستان حقیقی جمہوریت کی بحالی کا خواب ضرور پورا ہو گا۔۔۔

 تحریک استحکام جمہوریت کی محافظ بن کر خاندانی بادشاہت کا راستہ روکے گی ۔ اپنے انتخابی کیمپ خوشاب میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ ہم سیاسی اجاریوں کے خاتمہ کا گزشتہ عام انتخابات میں شہری اتحاد کے پلیٹ فارم سے خوشاب شہر سے کیا جس میں کامیابی نے ہمارے حصے میں آئی اب تحریک استحکام پاکستان کی کامیابی کے بعد ملک کے کسی بھی علاقہ میں اجارہ داریوں کو سر نہیں اٹھانے دیں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں