نوازشریف کو بری ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں‘ ایوب قریشی ودیگر

 نوازشریف کو بری ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں‘ ایوب قریشی ودیگر

میانوالی (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری ساجد محمود ورک جٹ، ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک امیر زمان چھبورا،سٹی صدر میانوالی حکیم محمد حفیظ اللہ ملک سٹی، جنرل سیکرٹری نے ایک مشترکہ بیان میں ۔۔۔

میاں نواز شریف کو بری ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ عدالت سے جھوٹے مقدمات کا خاتمہ دراصل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام آئندہ جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنا کر پاکستان اور پاکستانیوں کو استحکام و سلامتی اور خوشحالی کی ضامن بنے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں