ڈسٹرکٹ سیشن جج خوشاب ‘سول جج کا شاہپور جیل کا دورہ

ڈسٹرکٹ سیشن جج خوشاب ‘سول جج کا شاہپور جیل کا دورہ

شاہ پور (نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ سیشن جج خوشاب محمد عاشق نے سینئر سول جج محمد الیاس سلیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ کیا ۔

 سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور جیل وحیدخان ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عطا الرحمان،اور دیگرجیل حکام اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے انہوں نے قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ انھوں نے سیکورٹی انتظامات، خواتین اور نوعمر وارڈ اور پی سی او کا تفصیلی جائزہ لیا اور قیدیوں سے انکے مسائل دریافت کیے ۔ کھانے کے معیار کا جائزہ لیا۔ جیل ہسپتال کے وزٹ میں اسیران کیلئے ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی کو چیک کیا ، یوٹیلیٹی سٹور کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے معمولی مقدمات میں بند دو حوالاتی ظہیر عباس ، محمد عمران کو رہا کرنے کا حکم دیا، بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج شاہ پور چوہدری نوید اختر نے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ کیا اور جیل کے مختلف شعبے دیکھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں