پی ایچ اے کے زیر اہتمام 7سے 13دسمبر تک لو ک میلہ

پی ایچ اے کے زیر اہتمام 7سے 13دسمبر تک لو ک میلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پارک اینڈ پارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کے زیر اہتمام لوک میلہ 7 سے 13 دسمبر تک جاری رہے گا، پی ایچ اے دفتر کے سبزہ زار میں منعقدہ لوک میلہ میں سرگودھا سمیت ملک بھر کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے۔۔۔

 عوام کو صحت مندانہ تفریح کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں گے ، اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے بارے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں لوک میلہ کے باوقار انعقاد کے حوالہ سے مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا اور ذمہ داریاں تقسیم کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے کہا کہ میلہ میں ملک کے نامور فنکار اور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ، اسی طرح سٹرس نمائش بھی میلہ کا حصہ ہوگی، انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی ثقافت اور ہنڈی کرافٹ کے اسٹالز لگانے کے علاوہ کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ لوک میلہ میں صرف فیملیز کو شرکت کی اجازت ہوگی، انہوں نے پولیس کو فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دینے اور ٹریفک پلان جاری دینے کی ہدایت کی۔ ڈی جی پی ایچ توقیر حیدر کاظمی نے بتایا کہ لوک میلہ کی رنگا رنگ تقریبات میں شرکت کا ٹکٹ صرف 30 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ روزانہ 25 سے 40 ہزار افراد کی متوقع آمد کے پیش نظر انتظامی اور سیکورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں