افغان حکومت کا کینو کے کنٹینر پر 29 لاکھ روپے ٹیکس

افغان   حکومت   کا   کینو   کے   کنٹینر   پر   29   لاکھ   روپے   ٹیکس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)افغان حکومت نے فی کنٹینر کینو پر29لاکھ روپے کسٹم ٹیکس لگا دیا ایکسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ ، کینو کا ریٹ 1000روپے سے بھی کم ہوجانے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔۔۔

 حکومت فوری طور افغانستان حکومت سے رابط کرکے مسئلہ کا حل نکالے ورنہ جاری سال کا ٹارگٹ پورے نہیں ہوسکے گا، کینو کا ریٹ فی من 1 ہزار سے بھی کم ہوجائے گا، سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر ساجد حسین تارڑ اور سابق صدر شعیب احمد بسرا نے بتایا کہ افغانستان کینو کی بڑی منڈی ہیں اور وہاں کینو کی بڑی کھپت بھی ہے مگر موجود افغان حکومت نے پاکستان سے آنیوالے فی کنٹینر (ٹرالے ) پر کسٹم ڈیوٹی کی مد میں29لاکھ روپے ٹیکس لگا دیا ہے جس سے ایکسپورٹر حضرات پریشان ہیں ، سرگودھا چیمبر آف کامرس نے موجودہ صورتحال پر وفاقی حکومت اور منسٹری آف کامرس سے مداخلت کرنے کی درخواست کر دی ہیں ، اگر15دنوں میں افغان حکومت کسٹم ڈیوٹی میں کمی نہیں کرتی تو امسال کا ٹارگٹ پورا ہونے میں مشکلات درپیش آنے کے ساتھ ساتھ کینو کی فی من ریٹ بھی ہزار روپے من سے کم ہو جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں