دین اسلام کی پوری عمارت عقیدہ ختم نبوت پر استوار :قاری محمد عمران

 دین اسلام کی پوری عمارت  عقیدہ ختم نبوت پر  استوار :قاری محمد عمران

کندیاں (نمائندہ دنیا)حضور نبی کریم ؐ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ہمیں آپس کے تمام فسادات اور جھگڑوں کو چھوڑ کر آخرت کیلئے تیاری کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہار مہتم مرکزی جامع مسجد فیضان مدینہ قاری محمد عمران عطاری نے گزشتہ روز مسجد میں قل خوانی کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ۔۔

مذید بتایا کہ دین اسلام کی پوری عمارت عقیدہ ختم نبوت پر استوار ہے عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ اور تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے ہماری جان بھی حاضرہے پاکستان کے استحکام اور امن کیلئے تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں