میانوالی:رحمانی برادری میانوالی سٹی کی باڈی کی تشکیل نو

میانوالی:رحمانی برادری  میانوالی سٹی کی باڈی کی تشکیل نو

میانوالی (نامہ نگار)رحمانی برادری میانوالی سٹی کی باڈی کی تشکیل نو کر دی گئی اس سلسلے میں رحمانی برادری میانوالی کا اجلاس ظہور احمد رحمانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں برادری کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔۔

 اور یہاں میانوالی کی رحمانی برادری کی تشکیل نو بھی کی گئی جس کے مطابق صدر شاہد نوید رحمانی سینئر نائب صدر تاج محمد رحمانی نائب صدر مہر الٰہی رحمانی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ سلیمان جاوید رحمانی جوائنٹ سیکرٹری حفیظ الرحمان جامی رحمانی، سیکرٹری اطلاعات فضل دین رحمانی جبکہ فنانس سیکرٹری اللہ دین رحمانی کو مقرر کیا گیا اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت اللہ دین رحمانی نے حاصل کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں