اے این پی علاقائی جماعت نہیں ملک گیر سیاسی قوت ہے ،عمر خان گردیزی

 اے این پی علاقائی جماعت  نہیں ملک گیر سیاسی قوت  ہے ،عمر خان گردیزی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج عمر خان گردیزی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کسی بھی سطح پر وفاق کو صوبوں کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پنجاب سندھ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کیساتھ مساوی سلوک کرے تاکہ بھی صوبے کے مکینوں میں احساس محرومی جنم نہ لے ،وفاق کو مضبوط کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ تمام صوبوں کو برابری کی سطح پر حقوق ملیں ۔اے این پی کے ضلعی دفتر بدلی والا خوشاب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا عوامی نیشنل پارٹی کو خیبر پختوا کی علاقائی جماعت سمجھنے والے اپنی غلط فہمی دور کر لیں یہ ملک گیر سیاسی قوت ہے جو پاکستان کے چاروں صوبوں کے مکینوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اپنی پوری قوت کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں