خوشاب اور جوہر آباد میں صحت و صفائی کا نظام درہم برہم

خوشاب اور جوہر آباد میں صحت و صفائی کا نظام درہم برہم

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )نگران صوبائی حکومت کا پروگرام ’’اب دیہات چمکیں گے ‘‘ شروع ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ کی توجہ دیہی علاقوں پر مرکوز ہونے کے باعث شہری علاقوں میں بلدیاتی اداروں نے من مانیاں شروع کر دیں۔

 ضلع خوشاب کے دونوں بڑے شہروں خوشاب اور جوہر آباد میں صحت و صفائی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے چوکوں چوراہوں گلیوں اور بازاروں کوڑے کرکٹ کے ڈھیرپڑے ہیں اور انہیں اٹھانے والا کوئی نہیں ۔ ابلتے ہوئے گٹروں سے نکلنے والی غلاظت شہریوں کیلئے سوہان روح بنی ہوئی ہے ، خوشاب میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے مرکزی گیٹ کے سامنے کچرا اور غلاظت نے دفتر کے داخلی راستے کو دلدل میں تندیل کر رکھا ہے ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ،طالبہ کیا ہے کہ دونوں شہروں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے بلدیاتی اداروں کے سینٹری سٹاف کو متحرک کیا جائے انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا پروگرام اپنی جگہ لیکن دیہاتوں کو چمکانے کیلئے شہروں کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کسی بھی حوالے سے درست نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں