تعلیمی اداروں کے اردگردسیوریج مسائل ختم نہ ہو سکے

تعلیمی اداروں کے اردگردسیوریج مسائل ختم نہ ہو سکے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)واسا کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف میں بھی سیوریج مسائل ختم نہ کیے جا سکے ۔

فیصل آباد کے متعدد سرکاری سکولوں کالجوں کے اطراف میں بھی سیوریج کا گندہ پانی کھڑا رہنا معمول بن گیا ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سکولوں کے باہر واسا کی کمزور سیوریج لائنوں سے پانی ابلنا معمول بن گیا ۔ کالج روڈ پر واقع سائنس کالج اور کمپری ہینسو سکول کے آس پاس گٹروں کا گندہ پانی جوہڑ کی شکل اختیار کررہا ہے ۔ روزانہ سکول و کالج آنے والے ہزاروں طلبہ گندے پانی سے گزر کر جانے پر مجبور ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ سیوریج کے گندے پانی نے حصول تعلیم بھی مشکل کررکھا ہے ۔ پانی سے اٹھنے والے تعفن نے سانس لینا محال کردیا ہے روزانہ گندے پانی سے گزرنے پرسکول کی وردی بھی گندی ہو جاتی ہے ۔ اساتذہ کے مطابق واسا حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں کیا جا رہا جس سے اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے واسا حکام سے مطالبہ کیا کہ سکول و کالج کے سامنے کھڑے سیوریج کے گندے پانی کی نکاسی کیلئے مستقل انتظامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں