1050 کلو ملاوٹی کھویا تلف،مالکان کیخلاف مقدمہ درج

1050 کلو ملاوٹی کھویا تلف،مالکان کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ملاوٹی کھویا بنانے والے عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم، کوٹ مومن میں کھویا پروڈکشن یونٹ پر کارروائی، 1050 کلو ملاوٹی کھویا تلف، کھویا یونٹ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج۔۔۔

ویجیٹبل گھی اور سٹارچ کی ملاوٹ کی گئی اور کھویا بنانے والی مشنیری کو برآمد کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوٹ مومن میں کھویا پروڈکشن یونٹ پر کارروائی کی،جہاں ویجیٹیبل گھی اور سٹارچ کی ملاوٹ کرکے مضر صحت کھویا تیار کیا جارہا تھا۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ملاوٹی اجزاء ضبط کرکے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروادیااس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک میں جعل سازی کرنے والے عناصر کا تعاقب کیا جارہا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں