کھا د ڈیلروں پر ریونیو اور فیلڈ سٹاف تعینات کرنے کا حکم

کھا د   ڈیلروں   پر   ریونیو   اور   فیلڈ   سٹاف   تعینات   کرنے   کا    حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے چاروں اضلاع کے تمام 271 کھاد ڈیلروں پر ریونیو او رفیلڈ سٹاف کو فوری تعینات کر نے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ۔۔۔

 کاشتکاروں کو مقرر کردہ نرخوں پر کھاد کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایاجائے اور زائد نرخوں پر کھاد فروخت کرنیو الے ڈیلرز کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائے ۔ وہ کھاد کی دستیابی کے حوالے سے ایک اجلا س سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنروں کے علاوہ زراعت سمیت دیگر افسران شریک ہوئے ۔ کمشنر نے ڈیلروں کی جانب سے کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی کھاد کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کے علاوہ کاشتکاروں سے فون کر کے اس ضمن میں آگاہی لینے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ تمام کاشتکاروں کو بلا تفریق کھادفراہم کی جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں کے دورے کریں اور کھاد ڈیلرز کے گودام بھی چیک کریں اوراگر کہیں ذخیرہ کی گئی کھاد برآمد ہو تو فوری قبضہ میں لے کر سرکاری نرخوں پر فروخت کی جائے ۔ انہوں نے زراعت افسران کو ڈیلروں کو کھاد کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ آرڈر ز بُک کروانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ سرگو دہا میں ڈویژن میں امسال 17 لاکھ ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ہے جس کے لئے 34 لاکھ بیگ کھاد کے درکار ہیں ۔ دسمبر میں کھاد کی زیادہ ضرورت ہو گی جس کی دستیابی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ، ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا، ڈپٹی کمشنر میانوالی سجاد احمد خان اور ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں